ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بگٹی اسٹیڈیم کے انکلوژرز 10سابق بین الاقوامی کرکٹرز کے نام

کوئٹہ: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بگٹی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو 10سابق بین الاقوامی کرکٹرز کے نام دے دیے،پی سی بی کے مطابق انکلوژرز مصباح الحق، شاہد آفریدی، یونس خان، ثنا میر، کرن بلوچ، سعید اجمل، ثقلین مشتاق، محمد یوسف، شعیب ملک اور شعیب خان کے نام منسوب کیے گئے۔

انکلوژرز کو پاکستان کرکٹ میں خدمات کے اعتراف میں ان کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کیا گیا ہے،پی سی بی کا یہ اقدام صوبہ بلوچستان میں سہولیات کو بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص خواتین کو کھیل کی طرف راغب کرنے کے منصوبوں سے ہم آہنگ ہے۔

ثنا میر نے امید ظاہر کی کہ یہ اعزاز مزید نوجوان خواتین کو کرکٹر بننے کی ترغیب دے گا،شاہد آفریدی نے اس اعزاز پر اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کوئٹہ کے کرکٹرز کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں