ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی ،ریل میں چاقو کے حملے میں 2افراد ہلاک، متعدد زخمی

برلن:جرمنی کے شمالی علاقے میں ایک علاقائی ریل میں سوار مسافروں پرچاقو کے حملے میں دوافراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شمالی علاقے میں کیل سے ہیمبرگ کی طرف جانیوالی مقامی ٹرین میں سوار ایک ملزم نے چاقو سے مسافروں پر حملہ کردیا،جرمن فیڈرل پولیس فورس کا کہنا تھا کہ ملزم نے ٹرین کے اندر دیگر افراد پر بھی حملے کی کوشش کی لیکن مسافروں نے ملزم کواس وقت تک قابو میں رکھا جب تک پولیس وہاں نہ پہنچی،مسافروں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

جرمن پولیس کے مطابق حملے میں 3افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ دیگر 4مسافر معمولی زخمی ہیں ، حملے میں ملزم کو بھی چوٹیں آئی ہیں، تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جرمنی کی وزیر داخلہ نے ٹرین میں حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے وحشیانہ عمل قرار دیا ہے، ریاستی وزیر سیبین سوئیٹرلین نے اس حوالے سے کہا کہ وفاقی اورعلاقائی پولیس وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مل کر کام کر رہی ہے۔

جرمنی کی قومی ریل کمپنی نے ہیمبرگ اور کیل کے درمیان ریلوے لائن پر چلنے والی بعض ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے تاکہ پولیس اپنی تحقیقات مکمل کرسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں