ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور؛ 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو چولہے سے جلا کر تشدد کا نشانہ بناڈالا

لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں خاتون سمیت 3 افراد نے 13 سالہ گھریلو ملازمہ مریم کو چولہے سے جلا کر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

13 سالہ گھریلو ملازمہ مریم کی والدہ سکینہ بی بی نے بتایا کہ گزشتہ 9 ماہ سے 8 ہزار ماہانہ پر انکی بیٹی افشاں بی بی نامی خاتون کے گھر کام کررہی تھی۔
والدہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچی کو میو اسپتال منتقل کردیا، جہاں بچی کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق پولیس نے والدہ سکینہ کی مدعیت میں خاتون افشاں بی بی سمیت 3 ملزمان ندیم اور اکمل کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں

دوسری جانب واقعہ پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور تشدد میں ملوث مالکان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بچوں خواتین پر تشدد ہرگز برداشت نہیں۔ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں