ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کی نگران صوبائی کابینہ میں شامل وزراء نے حلف اٹھا لیا

cabinet

لاہور: پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل وزراء نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں نگران کابینہ سے حلف لیا۔

پنجاب کی نگران کابینہ میں بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم شامل ہیں، ابراہیم مراد، تمکنت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، وہاب ریاض بھی نگران کابینہ کا حصہ ہیں۔سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق بھی پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آج خیبر پختونخوا کی نگرام کابینہ نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا، نوٹی فکیشن کے مطابق عبدالحلیم قصوریہ، حامد شاہ، سید مسعود شاہ، غفران اور تاج محمد آفریدی کو نگران سیٹ اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، فضل الہی ، عدنان جلیل، شفیع اللہ اور شاہد خان بھی صوبہ خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا حصہ ہیں، جب کہ دیگر ممبران میں محمد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں