ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں دالوں کا صرف نصف ماہ کا اسٹاک باقی رہ گیا

کراچی: ہول سیل مارکیٹوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، اگر پورٹ پر موجود دالوں کو فوری کلئیرنس نہ ملی تو ملک میں دالوں کی قلت ہوجائے گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کا اسٹاک صرف 15 دن کا رہ گیا ہے، کراچی کے ہول سیل ڈیلرز نے دالوں کی قلت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود ہمارے کنٹینر ریلیز نہیں کیے جارہے ہیں، پورٹ پر دالوں کے ہزاروں کینٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دالوں کی قلت ہوگئی ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک قریب ہونے کی وجہ سے دالوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اب رمضان میں اجناس کی قلت کا خدشہ ہے کیوں کہ درآمدی اجناس کے کنٹینر پر تاحال ڈیمرج معاف نہیں ہوا اور ڈیمرج اور ڈیٹینشن کی وجہ سے اجناس کی لاگت میں 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

اجناس کے کنٹینرز بروقت کلیئر کیے جائیں تو دالوں کی قیمت میں 100 روپے کلو تک کی کمی لائی جاسکتی ہے۔ امپورٹرز نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ بینکس ریٹ زیادہ ہونے کے باوجود ڈالر نہیں دے رہیں جب کہ پورٹ چارجز جو معاف کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اس پر بھی ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔

دالوں کی قیمت میں 25 فیصد ڈیٹینشن اور ڈیمرجز کا اضافہ اور ڈالر بڑھنے سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں