ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اختلافات ہوتے ہیں لیکن پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں،خواجہ آصف

grouping

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے آنے سے پارٹی میں مسئلہ نہ ہے نہ ہو گا،مسلم لیگ (ن)میں گروپ بندی کا تاثر ماضی میں بھی تھا اور پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم نے ثابت قدمی سے وقت کو گزارا ہے، پارٹی میں اختلافات ضرور ہوتے ہیں لیکن کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔

ان کاکہناتھا کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کوئی علیحدہ پارٹی نہیں بنا رہے ہیں، موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی نے بیانیہ تشکیل دینا ہے اور بیانیہ عوامی مشکلات کو دیکھ کر تیار کیا جائے گا، پنجاب میں انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، کسی تاخیر کا کوئی علم نہیں ہے نہ ہی حکومت کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔

 خواجہ آصف نےکاکہناتھاکہ  شہباز شریف ہی مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں اورپارٹی کے تمام معاملات دیکھ رہے ہیں، مریم نواز کے آنے سے پارٹی میں مسئلہ نہ ہے نہ ہو گا۔

ان کاکہناتھاکہ شہباز شریف ملکی معیشت کی بحالی اور دیگر مسائل کے حل میں مصروف ہیں، اس لئے پارٹی کو منظم کرنے اور صوبائی ضمنی انتخابات میں متحرک کرنے کےلئے قیادت کی ضرورت ہے، اس کےلئے مریم نواز کا ہونا ضروری ہے، ان کی موجودگی سے پارٹی کو فائدہ ہو گا، وہ عوامی مقبولیت بھی رکھتی ہیں۔

 وزیردفاع کاکنہاتھاکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی نے بیانیہ تشکیل دینا ہے اور بیانیہ عوامی مشکلات کو دیکھ کر تیار کیا جائے گا کیونکہ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ عوام بہت مشکلات میں ہیں اور یہ مشکلات کا انبار ہماری تگ و دو کے باوجود ختم نہیں ہو رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں