ترک مسلح افواج کے زیر اہتمام جمہوریہ کی تاریخ کی بلند سطح کی شراکت کے ساتھ "موسم سرما جنگی مشق 2023” قارس میں جاری ہیں۔
9ویں کور کمانڈ کی ہدایت اور انتظامیہ کے تحت منعقد ہونے والی”موسم سرما جنگی مشق 2023″ میں جرمنی، اٹلی، آذربائیجان، قازقستان اور انگلینڈ سمیت 17 ممالک کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
شہر میں 1758 اہلکاروں کی شرکت سے ہونے والی مشق میں 43 مختلف اقسام کی 651 گاڑیاں اور 23 مختلف اقسام اور سطح کے 865 ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔