ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرائم میں اضافہ ہو گیا،عوام کی زندگی محفوظ نہیں، جاوید قصوری

Crimes

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ شہر میں جرائم کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ صرف 48گھنٹوں میں 14خواتین سمیت 16افراد کو اغوا کرلیا گیا۔

جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے بازیاب کروانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ خواتین اور معصوم بچوں کے ساتھ جنسی درندگی کے واقعات بھی تھم نہیں سکے۔ سفاک ملزمان بلا خوف و خطر آزادانہ دندناتے پھرتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔جرائم کی وارداتوں نے عوام سے سکھ کا چین چھین لیا ہے اور زندگی اجیرن بنادی ہے۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ انصاف نام کی کوئی چیز نہیں۔  ملک کے اندر جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔ تھانہ کلچر اشرافیہ کو ریلیف فراہم کرتا ہے جبکہ غریب عوام اپنے ساتھ ظلم و زیادتی کے ہونے کے باوجود تھانہ جانے سے گھبراتے ہیں۔ جب تک عوام کا پولیس کے نظام پر اعتماد بحال نہیں ہوگا اس وقت تک حالات سازگار نہیں ہوسکتے۔

جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2022ء سے 31جولائی 2022ء تک جرائم کی وارداتوں کے حوالے سے جو کیسز رجسٹرڈ ہوئے ان کی تعداد 4لاکھ 32ہزار 821تھی۔ 4632افراد  اقدام قتل کے واقعات میں زخمی ہوئے جبکہ 2673افراد قتل کیے گئے۔ 13337اغوا برائے تاوان کی واردتیں ہوئیں۔ 2302خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں