ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور کپتان بابراعظم آمنے سامنے آگئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجری سے نجات پانے والے نوجوان فاسٹ بولر نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے آٹھویں سیزن کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں بولنگ کی مشقیں شروع کردی ہیں۔

لاہور قلندر کی قیادت کرنے والے شاہین شاہ آفریدی ردھم میں آتے ہوئے نیٹ سیشن میں بابراعظم کے خلاف برق رفتار گیندیں کرائیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ 13 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں بابراعظم پشاور زلمی کی نمائندی کریں گے جبکہ شاہین آفریدی دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کی کمان سنبھالیں گے۔ دونوں ٹیمیں لیگ میچ میں پہلی مرتبہ 28 فروری کومد مقابل ہوں گی جبکہ دوسرا ٹکرا 7 مارچ کو طے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں