ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں زلزلہ تین افراد ہلاک،سینکڑوں زخمی

ایران کے شمال مغربی حصے میں ترک سرحد کے قریب شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ،مغربی آذربائیجان صوبے کے گورنر محمد صادق متمدیان کا بتانا ہے کہ زلزلے کی شدت5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں سے زائد زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایران کے شہر خوی کے قریب تھا۔

ایران کی ہنگامی ٹیم کے اہلکار کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ کچھ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

 اہلکار  نے یہ بھی بتایا ہے کہ زلزلے کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں