ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: پولیس اہلکار نے وزیر صحت کو گولیاں مار دیں،شدید زخمی

بھارت: پولیس اہلکار نے وزیر صحت کو گولیاں مار دیں،شدید زخمی

بھوبنیشور: بھارتی ریاست اوڈیشا کے وزیر صحت کو ایک پولیس اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر براہ راست سینے میں دو گولیاں مار دیں اور موقع سے فرار ہوگیا۔

وزیر صحت پر فائرنگ کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شناخت گوپال داس کے نام سے ہوئی ہے۔ تاحال واقعے کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا۔

تفتیشی عمل جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کوریاست اڈیشا کے وزیر صحت نابا کشور داس کو گاندھی چوک کے نزدیک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)نے اس وقت گولی ماری جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ وزیر صحت جیسے ہی اپنی کار سے اترے انکی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے سرکاری پستول سے یکے بعد دیگرے دو گولیاں ان کے سینے میں اتار دیں۔

وزیر صحت کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبیعت نہ سنبھلنے پر طیارے کے ذریعے ریاستی دارلحکومت بھونیشور لے جایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی پیچیدہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر صحت پر فائرنگ کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شناخت گوپال داس کے نام سے ہوئی ہے۔ تاحال واقعے کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں