ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ظلم ہے، جماعت اسلامی

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عوام کو زندہ دفن کرنے کے عوام دشمن پر تیزی سے عملدرآمد کررہے ہیں۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں35روپے اضافہ سراسر ظلم اور غریب عوام کا معاشی قتل عام ہے،اسحاق ڈار سمیت حکومتی معاشی ٹیم نے ملک کو تباہی کے کنارے اور عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ  مریم نواز کی واپسی کے بعد عوام پر پیٹرول بمباری سے حکمرانوں کی عوام دشمنی عیاں ہوچکی، گیس،بجلی،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد منی بجٹ کے ذریعے مزید750ارب روپے کے نئے ٹیکس لگاکر مہنگائی اور بیروزگاری کے مارے ہوئے عوام پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے، عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے پی ڈی ایم حکومت استعفیٰ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 35 روپے بڑھانا مظلوم عوام کی بددعائیں لینا ہے، ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 265 روپے ہو گئی، عوام کیسے زندہ رہیں گے؟ غریب آدمی کہاں جائے؟ گھر کا نظام کیسے چلائے؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں