ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

القسام بریگیڈنے حساس نوعیت کا اسرائیلی جاسوس ڈرون قبضے میں لے لیا

غزہ:اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کی فضا میں اسرائیل کے جاسوسی کے لیے بھیجے گئے ایک جاسوس ڈرون کوقبضے میں لے کراس سے حساس معلومات حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حالیہ جارحیت کے دوران ایک صہیونی جاسوس ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا اور اس سے حساس معلومات حاصل کی تھیں۔القسام کے بیان جسے اس نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا جس میں کہا کہ خدا کی مدد اور کامیابی سے شہید عزالدین القسام بریگیڈز غزہ کی پٹی کے خلاف حالیہ جارحیت کے دوران صہیونی ڈرون کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہے۔

 یہ جاسوس ڈرون غزہ کی پٹی کے اندر خصوصی مشن پر تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے انجینئرز اسرائیلی ڈرون سے نمٹنے اور اس سے دشمن قوتوں کے بارے میں اہم اور حساس معلومات حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں