ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قابض اتھارٹی نے دو منزلہ گھر مسمار کردیا،مزید 8 فلسطینی بے گھر

 مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی قابض اتھارٹی کی جاری گھر مسماری مہم کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی خاندان بے گھر کر دیا گیا۔ 

یہ فلسطینی خاندان مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں جبل مکبر کے پڑوس کا رہائشی تھا۔ ان کا گھر گرانے کے لئے اسرائیلی قابض اتھارٹی نے اپنے روایتی حربے کے طور پر بغیر لائسنس کے تعمیر شدہ گھر قرار دیا تھا۔مقامی لوگون کے مطابق اسرائیلی بلڈوزرو پولیس کی معیت میں آئے اور جبل المکبر کے قریب راتب المطر اور ان کے نظر بند کر رکھے گئے بھائی حسام کی ملکیت دو منزلہ گھر کو مسمار کرنا شروع کر دیا۔

خاندان کے ایک رکن کو اس گھر مسماری کی کارروائی کے دوران ربڑ کی گولی بھی لگی ۔ ربڑ کی گولی قابض پولیس فورس نے اس وقت چلائی جب اس گھر کو گرانے کی کارروائی کے دوران علاقے کے لوگ جمع ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ  15 سال پہلے بنائے گئے اس گھر میں آٹھ افراد رہائش پذیر تھے۔ 

اسرائیلی قابض اتھارٹی اس گھر کی تعمیر کے سلسلے میں 700000 لاکھ شیکلز کا جرمانہ وصول کر چکی ہے۔ ایک اور واقعہ میں فلسطینی شہری کو زوویدین میں اسرائیلی فوج نے اس کے چار عمارتی یونٹ مسمار کرنے کا نوٹس دیا ہے۔ ان چار عمارتی یونٹس میں سے دو رہائشی یونٹ ہیں جبکہ دو زرعی یونٹس ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں