ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی پہلی حجابی گلوکارہ ایوا بی نے شادی کرلی

پاکستان کی پہلی خاتون ریپر ایوا بی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں ۔

کنا یاری سے مشہور ہونے والی بلوچی ریپر ایوا بی نے اپنے مایوں اور نکاح کی تصاویر مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شئیرکر دی ہیں ۔

کیپشن میں اللّٰہ پاک کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ الحمداللّٰہ ، میں اس وقت کے جذبات بیان نہیں کرسکتی ۔

پھراپنے شوہر مدثر قریشی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ شکریہ مجھے قبول کرنے کیلئے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے مہندی سے بھرے ہاتھوں کی بھی ایک تصویر شئیر کی ۔

کیپشن میں شوہر مدثر قریشی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بلآخر الحمدللہ ۔

ایوا بی کا برائڈل میک اپ مشہورآرٹسٹ وقار حسین نے کیا ہے ، وقار نے دلہن کے خوبصورت لک کی کئی تصویریں اور ویڈیوزبھی پوسٹ کیں ہیں ۔

وقار حسین کیپشن میں لکھتے ہیں پہلی نظر ۔

ویڈیو میں ایوا بی بھاری سنہری اور سبز کڑھائی والے سرخ رنگ کے بلوچی ڈیزائین کے عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں ۔ انہوں نے دو سنہری چوڑیوں اور ایک سیاہ گھڑی کے ساتھ اپنے عروسی انداز کو مکمل کیا ۔

شوہر وقار کی جانب سے ایوا بی کے ہاتھوں کی تصویر بھی شئیر کی گئی ہے جس میں ان کے ہاتھ بلوچیوں کی روایتی مہندی میں رنگے دکھائی دیے گئے ۔

اس سے قبل بھی ایوا بی کی جانب سے منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کی گئی تھیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں