ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو نیا خط لکھ دیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو دوبارہ خط لکھ دیا۔ 

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی، تاحال الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی، خیبرپختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی مگر ابھی تک گورنر خیبر پی کے کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے خط میں مزید کہا کہ آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنر کا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے جبکہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن 24 جنوری کو دونوں گورنرز کو خط لکھ چکا ہے مگر تاحال الیکشن کمیشن کو جواب موصول نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں