ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باڈی شیمنگ کی وجہ سے انڈسٹری چھوڑنے کا ارادہ کر لیا تھا، صنم جنگ

کراچی: اداکارہ و میزبان صنم جنگ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد باڈی شیمنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خوبرو اداکارہ صنم جنگ نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی  پہلی اولاد کی پیدائش کے بعد بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس میں باڈی شیمنگ بھی شامل تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ ماں بنی تو بہت سی اُلجھنوں کا شکار ہوئیں مگر سب سے زیادہ انہیں وزن بڑھ جانے کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

صنم جنگ کا کہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد جب موٹی ہوگئی تو لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹ کرنا شروع کر دیئے اور ان سے تنگ آکر میں نے انڈسٹری میں مزید کام کرنے سے منع کر دیا تھا۔

 

 

 

 

 

A post shared by Showbizmania (@_showbizmania)

انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ مجھے لوگوں کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑا تو یہ جھوٹ ہوگا، مجھے بہت فرق پڑا اور میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا بھی شکار ہوئی۔

یاد رہے کہ 35 سالہ اداکارہ صنم جنگ کے ہاں 2016 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اس دوران وہ ایک مارننگ شو ہوسٹ کرتی تھیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں