ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا

اسلام آباد: عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کے مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن  کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے وکیل بابر اعوان، فیصل چودھری اور حبا چودھری عدالت میں موجود تھے، اس کے علاوہ خرم نواز اور سینیٹر شہزاد وسیم بھی عدالت میں موجود رہے،جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے کیس کی سماعت کی۔

 عدالت نے دونوں وکلا کے دلائل سنے، اس موقع پر تفتیشی افسر کی جانب سے فواد چودھری کے مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،تفتیشی افسر نے عدالت میں اس حوالے سے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں لاہور سے فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروایا گیا۔

 فواد چودھری سے موبائل لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں،اگر کوئی ٹھوس وجہ پیش نہ کی جائے تو مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا، عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چودھری کو 13 فروری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں