ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دیپیکا پڈوکون شاہ رخ  کے ساتھ کام کے سوال پر آبدیدہ ہوگئیں

 ممبئی: بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کے سوال پر پریس کانفرنس میں آبدیدہ ہوگئیں۔

اس موقع پر دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ میری پہلی فلم سے شاہ رخ نے مجھے بہت محبت دی اور میں نے اِن سے اعتماد حاصل کیا۔

شاہ رخ خان سے اپنے تعلق کے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں اور محبت کرتے ہیں، میں ان کی بطور فنکار اور ایک انسان بہت عزت کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : پٹھان کا 5 دن میں 500 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ بزنس، کنگ خان مداحوں کے شکرگزار

دیپیکا پڈوکون کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دوستی کی کیمسٹری بہت گہری ہے اگر شاہ رخ نہ ہوتے تو میں یہاں نہ ہوتی۔

واضح رہے کہ  شاہ رُخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ نے ریلیز کے پانچویں دن دنیا بھر سے 500 کروڑ سے زائد کما کر دیگر تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں