ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کے 83سالہ بزرگ کی دھوم دھام سے گیارہویں شادی

marriage

ریاض:سعودی عرب کے علاقے تبوک سے تعلق رکھنے والے 83 سالہ علی البلوی نے دھوم دھام کے ساتھ گیارہویں شادی رچا لی۔

بزرگ نوشے میاں کی شادی سعودی ذرائع ابلاغ کی شہہ سرخیوں میں نمایاں خبر کے طور پر جگہ پا رہی ہے۔ شادی کے موقعے پر ان کے خاندان کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

علی البلوی نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں۔ وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل بھی تھے اور انہوں نے 11 شادیاں کیں۔ انہوں کا دعویٰ ہے کہ اس وقت بھی ان کے عقد میں چار بیگمات موجود ہیں۔ایک سوال کے جواب میں البلوی نے کہا کہ ان کے 18 بچے، 20 بچیاں اور 88 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔

 

البلوی عمر رسیدہ ہونے کے باوجود فٹ ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں۔البلوی نے تعدد ازواج کے خواہش مندوں کو نصیحت کی کہ ان کے پاس مالی قابلیت، رہائش کی صلاحیت، ذہنی اور جسمانی صحت، اور اچھی اخلاقی اور نفسیاتی حالت کے ساتھ بیویوں کے درمیان انصاف کی ضرورت ہے۔

ان کاکہناتھا کہ کہ بڑی تعداد میں شادیوں کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ وہ ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے اور وہ اپنی بیویوں اور بچوں کے درمیان فرق نہیں کرتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں