ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فورسز کے چھاپے، 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

‘فلسطین انجمنِ اسیران’ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اسرائیلی فورسز نے صبح کے وقت فلسطین کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے۔

بیان کے مطابق چھاپوں میں 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ حراست میں لئے گئے فلسطینیوں میں سے 15 کا تعلق رملّہ اور البیرہ سے  ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز ایک تواتر سے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس پر چھاپے مارتی اور ان چھاپوں میں مختلف الزامات کے ساتھ فلسطینیوں کو حراست میں لیتی رہتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں