ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی

گوجرانوالا: 10  سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کو  موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے میں پیش آیا، بچہ برقعہ پہن کر آیا اور ماں کا پیچھا کرکے گلی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ سے ایک راہگیر خاتون بھی زخمی ہوئی جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نادیہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ ملزم بچے سجاول نے غیرت کے نام پر ماں کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بچے نے پولیس پر بھی فائرنگ کی جس سے اہلکاروں کی جان بمشکل بچی۔ پولیس نے بچے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں