ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی الیکشن کی تاریخ دینے سے انکار کردیا

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار کردیا۔

صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو لکھے گئے مراسلے میں گورنر پنجاب نے کہا کہ الیکشن  کی تاریخ دینے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 105 کی شق 3 پر موجودہ صورتحال پر عمل نہیں ہوسکتا۔ متن میں گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی گورنر پنجاب کے آرڈر سے تحلیل نہیں ہوتی، آرٹیکل 105 کا اطلاق نہیں ہوتا۔ بلیغ الرحمان نے کہا کہ ب انتخابی عمل آرٹیکل 224 اور الیکشن ایکٹ 2017 کی شقوں کے مطاق ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان اور معاشی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق آگے ضروری کارروائی کرے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی عثمان بزدار نے مراسلے کے پیرا 2 میں جس آرڈر کا ذکر کیا ایسا کوئی آرڈر  جاری نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں