ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دو ماہ میں حوثیوں کو ایرانی اسلحے کی اسمگلنگ کی 4 کارروائیاں ناکام بنائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دو ماہ کے دوران حوثیوں کے لیے ایرانی اسلحے کی سمگلنگ کی 4 کارروائیوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل کوریلا نے یمنی سکیورٹی کی تعریف کی کہ حوثیوں کے لیے لے جائے جانے والے 100 ڈرون انجن قبضے میں لیے تھے۔

سینٹ کام نے ایک بیان میں کہا کہ کوریلا نے یمنی فوج کے چیف آف سٹاف صغیر بن عزیز کے ساتھ فون کال کے دوران مشرق وسطی کی سلامتی کے لیے قیادت کے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔

بیان میں سینٹرل کمانڈ کے ترجمان جو بکینو کے حوالے سے کہا گیا کہ اس قسم کا سکیورٹی آپریشن علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں