ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے ہر غیر قانونی اقدام اٹھایا جا رہا ہے، پرویز الہی

لاہور:سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی  نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات اور گرفتاریوں کا سلسلہ عروج پر ہے، نگران بھول گئے ہیں کہ وہ اڑھائی ماہ کے مہمان ہیں، عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے ہر غیر قانونی اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کہاکہ  پنجاب انتقامی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، روز سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، نگران حکومت مکمل طور پر جانبدار ہو چکی ہے اور انتقام کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔

چودھری پرویز الہی نے مزید کہا کہ مقدمات، گرفتاریاں، چھاپے، پنجاب میں صرف انتقام کا ایجنڈا سرگرم ہے، پنجاب میں پولیس کا بدترین استعمال کیا جا رہا ہے، حکمرانوں کو صرف پوسٹنگ ٹرانسفرز اور سیاسی مخالفین کو کچلنے کی فکر ہے، چن چن کر شریف فیملی کے وفادار آفیسرز تعینات کیے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں