ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار

 لاہور: پنجاب پولیس نے دہشت گردی، اقدام قتل اور پشاور پولیس پر فائرنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث اشتہار ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملت پارک پولیس نے دہشت گردی، اقدام قتل کے سنگین جرائم میں ملوث مفرور اشتہاری گرفتارکرلیا، مفرور اشتہاری ملزم تنویر عباس 05 سال سے ملت پارک پولیس کو پشاور پولیس ٹیم پر فائرنگ کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق مفرور اشتہاری کے خلاف دہشت گردی، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، مفرور ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، مفرور ملزم نے 05 سال قبل ریڈ کرنے کیلئے آئی تھانہ گلبرگ پشاور پولیس ٹیم پر فائرنگ کی تھی، جس سے پشاور پولیس ٹیم کا کانسٹیبل نصیر زخمی ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں