ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں فوجی مشقیں، پاکستان، امریکا اور دیگر ملکوں کی شرکت

 ریاض:سعودی عرب میں فوجی مشقیں رماح النصر میں پاکستان، امریکا اور دیگر ملکوں نے شرکت کی ہے۔

 سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں میں متعدد برادر اور دوست ممالک کے عسکری دستے حصہ لیں گے۔ رماح النصر فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے فوجی دستے ایئر وار سینٹر پہنچ گئے۔

 مشقوں میں سعودی مسلح افواج کے تمام شعبوں، وزارت نیشنل گارڈز اور ریاستی سلامتی پریذیڈنسی کے عسکری دستے شریک ہوں گے۔

سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ رماح النصر مشقوں میں جی سی سی، امریکا، برطانیہ، پاکستان، یونان اور اردن کے فوجی شریک ہیں۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ رماح النصر کو کامیابی کے تیر کہا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں