ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، پاک فوج نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 87ہزار سے زائد شہادتیں ہوئیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہریوں، مسلح افواج اور پولیس و دیگر سول آرمڈ فورسز نے قربانیاں دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں