ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی سرکار کا جنگی جنون: اربوں ڈالرز کے جنگی ہتھیار خریدلیے

نئی دہلی: بھارتی مودی سرکار کا جنگی جنون آسمان چھو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 5 برس کے دوران بھارت میں 24 ارب ڈالرز کے فوجی ہتھیار اور جنگی ساز و سامان درآمد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی وزیر دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ گزشتہ 5 برس کے دوران امریکا، روس، فرانس، اسرائیل اور اسپین سمیت دیگر ممالک سے تقریباً 24 ارب روپے کی مالیت کے  ہیلی کاپٹرز، ایئرکرافٹ ریڈارز، راکٹس، بندوقیں، میزائل اور رائفلز خریدی ہیں۔

وزیر برائے دفاع نے مزید بتایا کہ لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹرز اور جنگی ساز و سامان کی خریداری کے لیے گزشتہ 5 برسوں سے مختلف ممالک کی مختلف کمپنیوں سے 264 معاہدے کیے تھے۔ اجے بھٹ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج نے اب زیادہ تر اسلحے کی تیاری کا کام مقامی سطح پر شروع کردیا ہے جس کے تحت 50 سے زائد پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت فوجی اور دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ  رقم خرچ کرنے والے ممالک میں روس اور برطانیہ سے بھی آگے ہے۔ خیال رہے کہ امریکا اور چین کے بعد بھارت کا دفاعی بجٹ سب سے زیادہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں