ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل سیزن 8 کے لئے نئی ٹرافی بنانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ مینجمنٹ نے پی ایس ایل 8 کو منفرد بنانے کا سوچ لیا ، پی ایس ایل 8 کے لئے نئی ٹرافی بنائی جائے گی ۔

 پاکستان سپر لیگ 8 کی نئی ٹرافی کی رونمائی روایتی انداز سے کی جائے گی ، باغوں کے شہر لاہور کے شالیمار باغ میں پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔

 پی ایس ایل فرنچائزز کے کپتان اور چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی ٹرافی کی رونمائی کریں گے جبکہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے کپتان بھی ٹرافی رونمائی تقریب میں شامل ہونگے۔

 واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے آٹھویں سیزن کے تحت ملک کے چار شہروں لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

 میگا ایونٹ 13فروری سے 19 مارچ تک 4 وینیوز پرکھیلا جائے گا، 13 سے 26 فروری تک ملتان اور کراچی میں مقابلے ہوں گے، جبکہ 26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، راولپنڈی میں میچز کھیلے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں