ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا بڑا اعزاز

دبئی:پاکستان نے باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ، باکسرعثمان وزیر نے اپنے یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ 

ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن ( ڈبلیو بی او) کی دبئی میں ہونے والے یوتھ ورلڈ چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں باکسرعثمان وزیر نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ، ٹائٹل فائٹ میں عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ کو شکست دی۔  10 راونڈ پر مشتمل ٹائٹل فائٹ کے ساتویں رانڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آوٹ کر دیا ۔ 

عثمان وزیر اب تک تمام 10 انٹرنیشنل فائٹس جیت کر ناقابل شکست ہیں ، باکسرعثمان وزیر نے اپنی فتح سانحہ پشاور کے شہدا کے نام کر دی۔ دوسری جانب دبئی میں منعقدہ باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر محمد ثاقب نے بھی اپنی فائٹ جیت لی ہے ، نوجوان باکسر ثاقب خان نے ایرانی حریف کو تیسریرانڈ میں ناک آوٹ کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں