ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول نے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں مودی گردی کو بے نقاب کیا، آصف زرداری

Occupied

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں مودی گردی کو بے نقاب کیا ہے۔

یوم کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر عالمی دنیا کے منصفوں سے انصاف چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں انسانی حقوق کی پامالی روز کا معمول بن چکا ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے وزیراعظم کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کے ساتھ شرکت کی تھی۔ اب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں مودی گردی کو بے نقاب کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ سابق صدر نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔ کشمیری عوام کی آزادی ان کا بنیاد ی اور جمہوری حق ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیری عوام کی جمہوری جدوجہد کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی رائے شماری کے مطالبے کی حامی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں