ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مارکاروائی،متعدد فلسطینی ہلاک

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج  صبح اسرائیلی فوج  نے غرب اردن کے نواحی علاقے اریحا میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو قتل کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک پناہ گزین  کیمپ عقبہ جابر پر مارے گئے چھاپے کے دوران جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کا تعلق حماس سے تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے خفیہ اطلاع پرمشتبہ فلسطینیوں کے ٹھکانے پران کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تاہم اس موقع پر جھڑپ میں متعدد فلسطینی مارے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے 28 جنوری کو اسرائیلی فیروید یریھو یہودی بستی میں ایک ریستوران پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

دوسری جانب ، حماس کے بیورو چیف اسماعیل حانیہ نے اپنے بیان میں   عقبہ جابر کیمپ کے واقعے کو ایک گھٹیا قتل عام قرار دیا ہے۔

 البتہ فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں