ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان اپنی گرفتاری دیں، پھر کارکنوں سے اپیل کریں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پہلے خود اپنی گرفتاری دیں، اس کے بعد کارکنوں سے جیل بھرنے کی اپیل کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے وقت، دن اور تاریخ کا اعلان کریں کہ کس کیس میں اور کس عدالت میں گرفتاری دیں گے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جیل بھرو تحریک ڈیلی ویجرز اور دیہاڑی داروں کو پیسے دے کر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش ہے ۔ عمران خان جان بوجھ کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جیل بھرو تحریک ملک میں فساد اور انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے ۔ اپنی ضمانتوں کے لیے روتے ہیں، پھر کہتے ہیں جیل بھرو تحریک چلائیں گے۔ عمران خان بہروپیا ہے بات کچھ اور کام کچھ اور کرتا ہے ۔ جیل بھرو تحریک سے پہلے ضمانتیں کینسل کروائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں