ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

کراچی: نمک کے کنسائنمنٹ کی آڑ میں ایمپتھیٹا مائن نامی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹمز ایکسپورٹ اور انفورسمنٹ کراچی کی مشترکہ کارروائی میں برآمد ہیروئن کی مالیت 230 ملین روپے ہے۔

کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کراچی پر یو اے ای کے لئے بک نمک کا کنسائنمنٹ گرین چینل کے ذریعے کلئیر کرایا گیا تھا۔

ڈرگ انفورسمنٹ سیل ٹیم نے تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد کنسائنمنٹ سے 23 کلو ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا اور اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں