ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر

  کراچی: کراچی میں امریکی قونصل خانے اور یو ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے یونیورسٹی فیئر کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس تقریب میں طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں مشہور امریکی یونیورسٹیز نے اپنے اسٹالز لگائے اور طلبا کو داخلے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔

امریکی جامعات کے نمائندگان نے طلبہ کو ماسٹر پروگرام میں منتخب ہونے کے طریقہ کارسے آگاہ کیا اور  اسٹوڈنٹ ویزا کی بنیاد پر کیمپس جاب میں کمانے کی قانونی پالیسی بھی بتائی تاکہ طلبہ اپنی فیس بھی دے سکیں اور اپنے دیگر اخراجات بھی پورے کرسکیں، پاکستانی طالب علموں نے اس یونیورسٹی فیر کو اپنے لئے ایک حوصلہ افزا قدم قرار دیا۔

اس موقع پر امریکی قونصل خانے کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باصلاحیت طالب علموں کی کمی نہیں اور امریکی یونیورسٹیز چاہتی ہیں کہ پاکستانی طالب علم ان کے کیمپس میں تعلیم حاصل کریں، اس وقت امریکی کالجز اور جامعات میں 7500 پاکستانی طلباء زیر تعلیم ہیں۔

امریکی قونصل خانے کی نمائندہ نے کہا کہ ہم مزید پاکستانیوں کو اپنی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے امریکا کا انتخاب کرتے دیکھنا چاہتے ہیں،  امریکہ میں تعلیم کے خواہشمند یو ایس ایجوکیشن کے کراچی آفس میں رابطہ کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں