ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ میں زلزلہ،عالمی ادارہ صحت نے اپنا درجہ تین تک بلند کر دیا

عالمی ادارہ صحت کے  یورپی ڈاریکٹر ڈاکٹر ہانس کلوگ نے ترکیہ اور شمال مغربی شام کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں  ادارے کی ہنگامی حالت کا درجہ تین تک بلند کر دیا ہے۔

 عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ   تین کیٹیگری میں ہنگامی حالات کا اعلان کرنا  وسائل کی فراہمی کے زمرے میں آتا ہے۔

ڈاکٹر کلوگ نے گزشتہ روز  اپنے بیان میں بتایا کہ غازی آنتیپ میں موجود ہمارے دفتر کے ملازمین خود کی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے فرائض ادا کر رہے ہیں جوکہ قابل تعریف ہے ہمارے ملازمین  اس وقت انقرہ،غازی آنتیپ اور استنبول میں موجود ہیں جو کہ ترک ڈاکٹروں اور جراحوں کے ساتھ مل کرزندگیاں بچانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ حکومت ترکیہ اور عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں