ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیگال:تبلیغی جماعت میں جانے والے گروہ پر حملہ،15افراد ہلاک

 سینیگال میں ایک تبلیغی جماعت کی تقریب میں جانے والے نائیجیرئن باشندوں کا ایک پندرہ رکنی گروہ برکینا فاسو میں مارا گیا۔

 مقامی پریس کےمطابق، سینیگال کے علاقے کوالاک میں شیخ ابراہیم نیاس کی تبلیغی جماعت کی ایک تقریب میں شرکت کی غرض سے جانے والےنائیجیرئن گروپ پر برکینا فاسو میں حملہ کیا گیا  جس میں پندرہ افراد مارے گئے۔

اس واقعے کو نائیجیرئن صدر محمد بخاری نے افسوس ناک قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نائیجیریا اور برکینا فاسو کی حکومتیں رابطے کی حالت میں ہیں اور اس واقعے میں ہلاک  شدگان کی میتوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ  ہمسایہ ملک مالی میں القائدہ اور داعش سے وابستہ  دہشتگرد گروپس سال 2015 سے علاقے میں سرگرم ہیں اور حملے کرتے رہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں