ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش

budget increased

پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کی جانب سے کی جانے والی حالیہ نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کردی گئیں۔

عدالت عظمیٰ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق حالیہ نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ سابق صدر آصف زرداری اور  سابق وزیراعظم نوازشریف بھی نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فرزانہ راجا، یوسف رضا گیلانی، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے بیٹے بھی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، ظفر گوندل، صادق عمرانی، نواب اسلم رئیسانی، لشکری رئیسانی، اسفند یار کاکڑ، ارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب عالمگیر، شیر اعظم وزیر بھی نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں