ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ زلزلہ کے بعد بحالی کے کاموں کی وجہ سے آخری وقت پر ملتوی ہوگیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو صبح ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا، تاہم خراب موسم اور ترک قیادت کی بحالی کے کاموں میں مصروفیت کی وجہ سے دورے کو ملتوی کردیا گیا ہے جس کی آئندہ تاریخوں کا فیصلہ بعد میں کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ پہنچ کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا، زلزلہ متاثرہ علاقے میں خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر لینڈ نہیں کرسکتا جبکہ ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں