ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرو میں شدید سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 40افراد ہلاک

 لیما:جنوبی امریکی ملک پیرو میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے چالیس افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی پریس کے مطابق ، آری کویپا، سوکوشا اور کامانا نامی صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

ملکی ہنگامی مرکز کا کہنا تھا کہ اب تک چالیس افراد ہلاک اور پانچ ہزار کے قریب لا پتہ ہو چکے ہیں، مٹی کے تودے گرنے سے ساڑھے پانچ ہزار مکانات ،538 کلومیٹر طویل سڑکیں اور چونتیس پل تباہ ہو چکے ہیں۔

 سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ امدادی کام بھِی جاری ہے ،حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کو مدد پہنچانے کےلیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں