ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان حالات اور امدادی کاروائیوں کا موقع پر جائزہ لینے کے لئے زلزلہ زدہ علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔
متاثرہ علاقے کے دورے کے دوران وہ سب سے پہلے زلزلے کے مرکزی ضلعے قاہرمان ماراش کے شہری مرکز میں پہنچے ہیں۔
قاہرمان ماراش ایئر پورٹ پر انہوں نے وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو اور دیگر حکام سے زلزلے کے بعد جاری امدادی کاروائیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
توقع ہے کہ صدر ایردوان قاہرمان ماراش شہری مرکز کے خیمہ سِٹی کا جائزہ لینے کے بعد تحصیل پازارجِک کا دورہ کریں گے۔
بعد ازاں صدر ایردوان حطائے کا دورہ کریں گے اور متاثرہ مقامات کا بنفس نفیس جائزہ لیں گے۔ زلزلہ زدہ علاقوں کے دورے میں صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتن اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن بھی ان کے ہمراہ ہیں۔