ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت ،عوام اور بزنس کمیونٹی کو آئی ایم ایف کی کڑوی گولی نگلنا ہوگی، صدر اسلام آباد چیمبر

صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری  نے  حکومت اور آئی ایم ایف میں مذاکرات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے بزنس کمیونٹی سے مشاورت نہیں کی گئی،اس کے باوجود مشکل معاشی صورتحال میں حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں،اپنے جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوا تو معاشی حالات خوفناک ہو جائیں گے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد چیزیں آسان ہو سکتی ہیں،صدر اسلام آباد چیمبر کا کہنا تھا کہ 300ارب کے نئے ٹیکسز کے حوالے سے مشاورت کی جائے،حکومت ،عوام اور بزنس کمیونٹی کو آئی ایم ایف کی کڑوی گولی نگلنا ہوگی،اس مشکل وقت سے نکلنے کیلئے ضروری ہے پالیسیوں میں تسلسل پیدا کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں