ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملبے سے نکالا جانے والا شامی بچہ لوگوں کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھا

دمشق:تباہ کن زلزلے کے بعد شامی جن سانحات سے گذر رہے ہیں ان کی ہولناکی کے باوجود ملبے اور گھروں کی باقیات سے اکا دکا خوشی کی خبریں بھی مل رہی ہیں،معصومیت اور خوشی کے ملے جلے جذبات پرمشتمل ویڈیو میں شام کے سول ڈیفنس کے جوانوں نے کرم نامی بچے کو ملبے کے نیچے سے بچایا۔

 بچے کو زندہ بچانے کی خوشی دیدنی ہے اور یہ خوشی ادلب کے دیہی علاقوں میں دور دور تک محسوس کی جا رہی ہے،چھوٹے بچے کے بچانے کے مقام پر اللہ اکبر کے نعرے لگائے گئے۔

ملبے سے نکالا جانے والا بچہ لوگوں کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھا،شام کے سول ڈیفنس اکائونٹ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “معجزے دہرائے جاتے ہیں اور تکبیریں پھر سے آسمان کو گلے لگا لیتی ہیں۔

 تباہ شدہ مکان کے کھنڈرات میں سے بچے “کرم” کو نکالنے پر خوشی سے بھرے لمحات پہلے دن ادلب کے دیہی علاقوں میں “ارمناز” میں بچے کے زندہ بچ جانے پر دیکھے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں