ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

 لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پیٹرول ذخیرہ کرنے والے پمپس، ڈپوز اور ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا۔

اپنے بیان میں آئی جی نے کہا کہ ناجائز ذخیرہ اندوزی سے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے مالکان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں، آر پی اوز اور ڈی پی اوز ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والے ڈپوز اور ایجنسیوں کے خلاف ذاتی نگرانی میں کاروائیوں کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرکے شہریوں کیلئے مشکلات اور پریشانی کا باعث بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ناجائز منافع کے لالچ میں پٹرول کی فروخت روکنے والے ڈپو مالکان کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ذخیرہ اندوز باز آجائیں، وزیر پیٹرولیم

دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو تاحال پیٹرول اور ڈیزل کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ مختلف علاقوں میں پمپ مالکان نے قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر سپلائی محدود کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے علاقے سرگودھا، بہاولنگر، کمالیہ، نارروال، شکرگڑھ، لاہور سمیت دیگر بڑے شہریوں میں پیٹرول کی قلت کے سبب مالکان موٹر سائیکل سواروں کو چار سو جبکہ گاڑی والوں کو صرف ایک ہزار کا پیٹرول دے رہے ہیں۔ حکومتی نوٹس اور اوگرا چیئرمین کی ہدایت کے باوجود بھی صورت حال بہتر نہ ہوسکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں