ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈس انفارمیشن کی اجازت نہیں دے سکتے، ڈیمو کریسی اور قومی سلامتی کےلیے خطرہ ہے: آلتون

صدارتی مشیر برائے اطلاعات فخر الدین  نے کہا ہے کہ  ڈس انفارمیشن  ڈیموکریسی  اور سماجی امن  سمیت  قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تشکیل دیتی ہے۔

 آلتون نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ترک حکام نے  گزشتہ روز ٹویٹر انتظامیہ سے  ایک  اہم رابطہ کیا ہے۔

 مشیر نے بتایا کہ ہم نے ٹویٹرانتظامیہ سے ترکیہ کے خلاف ڈس انفارمیشن  کے سلسلے میں تعاون کا  وعدہ لیا ہے ،ڈس انفارمیشن انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے جو کہ بیک وقت  ڈیموکریسی ،سماجی امن اور قومی  سلامتی  کےلیے بھی سنگین خطرہ تشکیل دیتی  ہے ،امید ہےکہ جلد ہی ہم ٹویٹر کے ساتھ  اس سلسلے میں مزید تعاون کریں گے۔

 گزشتہ روز کے رابطے میں ٹویٹر انتظامیہ کے ساتھ  غیر مصدقہ خبروں کی راہ روکنے اور جعلی اکاونٹس کو بند کرنے  کے لیے تعاون پر غور کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں