ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلور ملز ایسوسی ایشن کا سرکاری گندم کا کوٹہ نہ اٹھانے کا فیصلہ

 لاہور: فلور ملز ایوسی ایشن نے سیکریٹری فوڈ کی جانب سے منظور شدہ پالیسی سبوتاژ کرنے کی بنیاد پر 13 فروری سے سرکاری گندم کا کوٹہ نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلور ملز ایوسی ایشن نے کہا کہ سیکریٹری فوڈ منظور شدہ پالیسی اور ایس او پیز سبوتاژ کررہے ہیں، فلو ملز بند کرنے کے ایجنڈے پر عمل درآمد کیا جارہا  اس لیے 14 فروری سے سرکاری آٹے کی سپائی اور تیاری بند ہوگی۔

ایوسی ایشن کی جانب سے واضح کیا گیا کہ احتساب کے نام پر فلور ملز کو ذاتی عناد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، معمولی باتوں پر لاکھوں جرمانے اور مقدمے کیے جارہے ہیں جبکہ سیکریٹری فوڈ نے کم گندم کاشت اور پیداوار کا ذکر مراسلے میں بھی کیا۔

فلور ملز ایوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں گندم خریداری کا بڑا بحران سر اٹھ رہا ہے، پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت نہیں بڑھائی اور نہ ہی بار دانہ خریداری کی، محکمہ خوراک نے نجی گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

ایوسی ایشن نے کہا کہ فلور ملزم کو نئی گندم کی خریداری روکنے کے طریقے اختیار کیے جارہے ہیں، پنجاب میں ٹریکنگ سسٹم ختم کر کے مارکیٹ میں آٹا سپلائی بحال کی جائے جبکہ نجی گندم اور آٹے کی ترسیل پر سے پابندی ہٹائی جائے۔

دوسری جانب ترجمان سیکریٹری فوڈ نے مقف اختیار کیا کہ محکمہ خوراک کے افسران قواعد کے مطابق فلور ملز کی انسپیکشن کررہے ہیں، اگر فلور ملز سرکاری آٹے میں غبن کریں گی تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں روزانہ 3 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں