ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کو گرین سگنل، وہاب ریاض پی ایس ایل مکمل کرکے وزارت کا حلف اٹھائیں گے

لاہور:قومی کرکٹر وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں سیزن کے بعد پنجاب کے وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی سے وہاب ریاض کا حلف تاخیر سے لینے کی درخواست کی تھی،پی سی بی نے بتایا کہ نگران وزیر اعلی نے نجم سیٹھی کی درخواست مان لی ہے اور وہاب ریاض اب مکمل پی ایس ایل کھیلیں گے، وہ ایونٹ کے اختتام پر اپنی وزارت کا حلف اٹھائیں گے،واضح رہے کہ وہاب ریاض کو پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ وہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں