ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 حسن علی کی شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگنے کی ویڈیو وائرل 

 لاہور: سوش میڈیا پر شاداب خان کے ولیمے کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ساتھی کرکٹر حسن علی کو مستی مذاق کرتے دیکھا گیا۔

ولیمے کی تقریب میں اسٹیج پر گروپ فوٹو گرافی کے دوران حسن علی مذاق مستیاں کرتے رہے اور وہ اس دوران شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب کے والد نے حسن کو اپنے برابر میں بٹھایا لیکن حسن اس دوران بھی مذاق سے باز نہ آئے اور شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگنے لگے، بولر کی اس حرکت پر اسٹیج پر موجود لوگ قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

اس ویڈیو سے قبل حسن علی کی دیگر ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کبھی منفرد انداز میں سلام کرتے اور شاداب کو ماتھے پر بوسہ دیتے دیکھا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں