ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا کے تھانہ گومل پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام

ٹانک: خیبرپختونخوا پولیس نے ڈسٹرکٹ ٹانک کے تھانہ گومل پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹانک کے تھانہ گومل پر ہفتے کی شب دس بجے 10 سے 15 دہشت گردوں نے حملے کی نیت سے پیش قدمی کی۔

حکام کے مطابق پولیس نے دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کا جدید ٹیکنالوجی سے مشاہدہ کیا اور بھرپور ردعمل دیا۔ جس کے بعد دہشت گردوں سے تقریباً 15 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور انہوں نے پیش قدمی روک دی۔

پولیس کی بھرپور کارروائی پر دہشت گرد پسپا ہوئے اور بھاگنے پر مجبور ہوگئے، اس دوران کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی اہلکار زخمی ہوا۔

آئی جی خیبرپختونخوا حیات خان نے ایس ایچ او گومل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اہلکاروں کی تعریف کی اور انہیں پچاس ہزار روپے نقد جبکہ تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں